the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مہاراشٹر میں دیویندر فڈنویس کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہوئے دوسال ہونے کے قریب ہیں ،جب وزیر آعلیٰ کے طور پر دیویندر فڈنویس نے حلف لیا اس وقت شیوسینا بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت میں شامل نہیں ہوئی تھی ،لیکن بعد میں وہ وزارت میں شامل ہوگئی ،فڈنویس حکومت میں شامل حلیف جماعتیں جیسے ، دلت رہنما رام داس آٹھولے کی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا ،مراٹھا رہنما ونائیک میٹے کی پارٹی شیوسنگرام ، دھنگر سماج رہنما مادھو جانکر کی راشٹریہ سماج پکش پارٹی ،رکن پارلیمنٹ راجو شیٹی کی سوبھیمانی شیتکری پارٹی کو بھی وزارت میں شامل کرنے کا وعدہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے آعلیٰ رہنماؤں کیا تھا ،حلیف پارٹیوں سے وعدہ کی گیا تھا کہ اگر مہاراشٹر میں کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کا 15سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ریاست میں برسراقتدار آتی ہے تو ان حلیف جماعتوں کو مہاراشٹر کی وزارت میں ضرور مناسب نمائندگی دی جائیگی ،لیکن ابھی تک نہ تو مہاراشٹر وزارت کی توسیع عمل میں آئی نہ ہی حلیف پارٹیوں کو وزارت میں شامل کیا گیا ،کئی مرتبہ وزارت کی توسیع کے لئے وزیر آعلیٰ دیویندر فڈنویس نے دہلی کے دورے کئے بھارتیہ جنتا پاتی کے قومی صدر امیت شاہ اور وزیر آعظم نریندر مودی سے مہاراشٹر کابینہ کی توسیع کے ضمن میں صلاح مشورہ کیا اور کہا گیا کے اب ان سے وزارت کی توسیع کو ہری جھنڈی دیکھائی گئی ہے ،اس کے مطابق اعلان ہواکہ مانسون اسمبلی اجلاس ، بجٹ اسمبلی اجلاس سے قبل یا اسکے بعد وزارت کی توسیع کی جائیگی ،ریاست کے صوبائی صدر راؤ صاحب دانوے ،اور امداد باہمی کے کابینی وزیر چندر کانت پاٹل وزارت کی توسیع کے کئی دفعہ تاریخوں کا اعلان بھی کردیا لیکن اس طویل عرصہ کے بعد بھی وزارت میں توسیع نہیں ہوسکی ،جس سے حلیف جماعتوں کی بے چینی میں اضافہ ہوتا گیا یہاں تک کہ انہوں نے اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی بھی دی ، ان حلیف جماعتوں کے غصے کو ٹھنڈہ کرنے کے لئے بھارتیہ جنتاپارٹی نے ونائیک میٹے اور سوبھیمانی شیتکری پارٹی صدابھاؤ کھوت کو حالیہ ودھان پریشد انتخابات میں انہیں نمائندگی دی ،لیکن ابھی بھی ان کی امیدیں وزارت میں نشست پانے کی ہے اسی طرف خواہشمند وں کی نظریں وزارت کی کرسی کی جانب لگی ہوئی ہیں ،ریاستی وزارت میں وزیر آعلیٰ سمیت 43وزراء کوشامل کیا جاسکتا ہے فی الحال دیویندر فڈنویس کی وازرت میں 30وزراء شامل ہیں اور 13وزراء کی نشستں مخلوعہ ہیں ،اس میں کئی وزراء کے پاس دویا اس سے بھی زائد قلمدان ہیں ،اس کے علاوہ بدعنوانی کے الزامات کے چلتے وزیر محصول ایکناتھ کھڈسے کو استعفی ٰ دینا پڑا ان کی وزارت میں



نشست خالی ہے ،یہ قلمدان وزیر آعلی خود سنبھال رہے ہیں اگر کی توسیع ہوتی ہے تو شیوسینا کو دو مملکتی وزارء کی کرسی مل سکتی ہے ،اس کے علاوہ حلیف جماعتوں میں ونائیک میٹے ،صدابھاؤ کھوت ،اور مادھوجانکر کی شمولیت طئے مانی جارہی ہے اس کے لئے ان کو ودھان پریشد کی رکنیت مل چکی ہے ،اس کے علاوہ رام داس آٹھولے بھی امید لگائے بیٹھے ہیں ،لیکن ان کی جماعت کو ودھان پریشد انتخابات میں نمائندگی نہیں دی گئی ،جس کے چلتے ان کی جماعت کو وزارت کی توسیع بھی ہوتی ہے تو اس میں شمولیت کے آثار بہت ہی کم ہیں ،شیوسینا کے حصہ میں دو وزیر مملکت کی نشستیں آتی ہیں لیکن شیوسینا میں اس کے بہت سے دعویدار ہیں اس میں کس کو وزارت میں شامل کیا جائے شیوسینا کے آعلیٰ رہنماؤں کے سامنے یہ ایک بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے جلگاؤں سے رکن اسمبلی گلاب راؤ پاٹل ، مرٹھوارہ سے ارجن کھوتکر یہ دونوں وزارت میں شمولیت کے مظبوط دعویدار ہیں ،اس کے علاوہ شیوسینا اس سے قبل ان کے وزیر کو حاصل ہوئے قلمدانوں سے ناراض ہے ،اور وہ چاہتی ہیکہ اس کو ایک کابینی وزیر اور وزیر مملکت کا وزارت زائد ملے ،شیوسینا کی جانب سے وزارت کے دعویدار بہت سے اراکین اسمبلی ہیں اگر وزارت میں شمولیت نہ ہوتو بہت سے اراکین اسمبلی کی ناراضگی کا سامنا شیوسیناکو کرناپر سکتا ہے،اگر جلد وزارت کی توسیع ہوتی ہے تو اس مین بھارتیہ جنتا پارٹی اور حلیف جماعتوں کی شمولیت ہوسکتی ہے ،شیوسینا اس میں جلد ہی شامل ہوگی اسکی توقع بہت کم دیکھائی دے رہی ہے ،کیونکہ ان دنوں شیوسینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سرد جنگ چھڑی ہوئی ہے ،شیوسینا نے امیت شاہ اور وزیر آعظم نریندر مودی کو افضل خان ،آورنگ زیب ،اور نظام کے سے تعبیر کیا ہے اور ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی نے ادھو ٹھاکرے کو فلم شعلے کے اسرانی سے تعبیر کیا ہے ،اس کے علاوہ امیت شاہ کو فلم شعلے کا گبر سنگھ ،رکن پارلیمنٹ کیرٹ سومیا کو شکتی کپور کہا ہے ،دونوں کے درمیان کارٹون اور پوسٹر کی جنگ بھی جاری جس میں ایک دوسرے کے رہنماؤں کو نیچا دیکھانے کی کوشش کی جارہی ہے نوبت دونون درمیان طلاق تک پہنچ گئی ہے ایسی بھی اطلاعات مل رہی ہیں اس کے پیش نظر اب مہاراشٹر کی وزارت کی توسیع کب ہوگی یہ اپنے آپ میں ایک سوال ہے ،اس کے لئے کونسی تاریخ مقر ر ہوتی ہے ،کب تک نئے وزراء کو وزارت کی کرسی ملتی ہے جس کے انتطار میں وہ آنکھیں لگائے بیٹھے ہے ،اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے،اور متوقع توسیع پر شیوسینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سر د جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں ،
 
****
javedbeed@gmail.com 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.